مینگورہ، مینگورہ شہر کے حدود میں چھ ماہ کے دوران سات افراد نامعلوم افراد کے شکار ہوگئے،قاتلوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا،سرچ آپریشنز و کرفیو بھی بے کار نکلے،نامعلوم افراد نے سخت سیکورٹی حصار کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات کو ٹارگٹ کرکے غائب ہوچکے،قمبر میں سیاسی شخصیت فضل حیات چٹان اس کے بھائی سید علی خان ،ضلع کونسل کے امیدوار اکبر علی ناچارجبکہ مینگورہ شہر میں معروف معالج نذیر بابو صاحب ،پراپرٹی ڈیلرحسین علی،وی ڈی سی حاجی بخت زرین اور فضل ٹیلر کو مختلف اوقات میں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا،تمام قتلوں کے ایف ائی ارزنامعلوم افراد کے خلاف درج کئے گئے جو تاحال معلوم نہ ہوسکے،بڑھتی ہوئے وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے،قاتلوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کردیا۔مینگورہ شہر اور گردنواح میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران سات افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا سخت سیکورٹی حصار میں قتل کے وارداتوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
620 total views, no views today


