مینگورہ ، سوات کے تحصیل چارباغ کے بازار میں نامعلوم تین مسلح افراد نے بھرے بازار میں وی ڈی سی ممبر کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ واقعات کے مطابق سوات کے تحصیل چارباغ میں دن دیہاڑے نامعلوم تین مسلح افراد نے بھرے بازار میں وی ڈی سی ممبر عبدالرحمن اسد ولد محمد شفیق سکنہ خواڑ پلاؤ چارباغ جوکہ سکول استاد بھی تھے کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
سوات سے امن کا جنازہ نکل چکا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی قمبر میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ سوات میں موت کا رقص جاری ہے۔ علاقہ عوام میں شدید خوف وہراس پھیل چکا ہے۔ لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے۔ قتل وغارت روز کا معمول بن چکا ہے۔
340 total views, no views today
Comments


