مینگورہ، مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ نویکلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، بنڑ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مغرب کے نماز کے بعد پیش آیا ، پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ظہور ولد رشید احمد سکنہ نویکلے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، ظہور کو شدید تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبرد نہ ہوسکیں، ذرائع کے مطابق رشید احمد امن کمیٹی کے ممبر ہیں اور ان ایک بیٹے کو طالبان نے سوات کے کشیدہ حالات کے دوران دو ہزار نو کو قتل کیا تھا۔
مینگورہ کے نواحی علاقہ کھلاڈھیر میں عمران ولد ڈھیرئی باچہ نے زمین کے تنازعہ پر عمر رحمان ولد تاج ملوک پر ہوائی فائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملزم عمران کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی۔
مینگورہ ،کبل میں شموزئ روڈ پر اخون کلے کے مقام پر ایک نو سالہ بچی سائرہ ولد عمر رحمان ایک نجی سکول کے بس کے ٹکر سے جاں بحق ہوگئی ، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، ایک دوسرے واقعے میں نصرت کے مقام پر اٹھارہ سالہ نوجوان خان شیر ولد یاسین نیمکئی شاہ ڈائنا گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، انہیں شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کیاجارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ، ایک اور واقعے میں ڈآگے گاؤں کے صدام ولد پاچا موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان کا موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگیا جس سے نوجون صدام شدید زخمی ہوگیا آخری اطلاعات تک انہیں شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کیاگیا۔
474 total views, no views today


