سوات،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام این ایچ اے حکام کو ساتھ لیکر تخت بھائی فلائی اوور پراجیکٹ اور چکدرہ مینگورہ روڈ کے معائینے کیلئے مو قع پر پہنچ گئے ، تعمیراتی کام میں سست رفتاری اور عوام کو پہنچنے والی تکالیف پر شدید برہمی کا اظہار ، این ایچ حکام کو اپنے رویے میں تبدیلی لانے اور نااہلی کے مرتکب ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات ،اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام عوامی شکایات کے پیش نظر این ایچ اے حکام کو ساتھ لیکر تخت بھائی فلائی اوور اور چکدرہ مینگورہ روڈ کی مرمت کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے موقع پر پہنچ گئے ، انہوں نے ان منصوبوں میں کام کی سست رفتاری اور عوامی تکالیف کے پیش نظر شدید برہمی کا اظہار کیا ، انہوں نے این ایچ اے حکام سے کہا کہ وہ اپنے رویے تبدیل کریں اور کام کی رفتار میں تیزی ممکن بنائیں اور غفلت کے مرتکب ٹیکیداروں کو فوری بلیک لسٹ کریں ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ایک تہائی عوام تخت بھائی فلائی اوور منصوبے سے متاثر ہو رہے ہیں ، مالاکنڈ ، چترال اور باجوڑ کے عوام اسی راستے سے گزرتے ہیں ، اور کام کی سست رفتاری اور متبادل راستہ نہ ہونے سے گھنٹو ں عوام کو یہاں رکنا پڑتا ہے ، انہوں نے لنڈاکئی مینگورہ سیکشن کو ہر صورت25مئی سے قبل ٹریفک کے قابل بنانے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ ڈھیرئی روڈ کی مرمت کا کام بھی تیز تر کیا جائے ، انہوں نے این ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ بحرین کالام روڈ کو پہلے ٹریفک کے قابل بنایا جائے ، اور ساتھ ہی ساتھ جس قدر جلد ممکن ہو اس کے ٹینڈر جاری کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے ان افسروں اور اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا جو اپنے فرائض منصبی درست طور پر ادا نہیں کرتے ،
702 total views, no views today


