سوات، یونین کونسل گل کدہ پانڑسے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے تحصیل کونسل رشید اقبال نے کہاہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کی خاطر الیکشن میں حصہ لیاہے اور انشاء اللہ گل کدہ پانڑ، اللہ اکبرکالونی کے عوام انتخابی نشان لالٹین پرمہر ثبت کرکے ہمیں مزید خدمت کاموقع دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اللہ اکبر کالونی میں سلیمان خان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نامزد جنرل کونسلر امیدوار صدیق خان، انورخان، افضل خان، گران، شاہ دوران، حیدرعلی، سلیمان خان علیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ رشید اقبال نے کہاکہ علاقہ کے عوام نے ساتھ دیاتوعلاقے کی پسماندگی دور کرنے اور بنیادی سہولیات عوام کے دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یونین کونسل کے تمام علاقوں کی بلاعذر خدمت کی ہے اور بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اس موقع پر اللہ اکبر کالونی کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
600 total views, no views today


