مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی ترجمان اور امیدوار برائے تحصیل کونسل بہرام خان عثمان خیل نے کہاہے کہ ہم خالی خولی نعروں پرہرگز یقین نہیں رکھتے جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں،روزانہ کی بنیادپردرجنوں لوگ ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں ،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے نامزدامیدواروں کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے جس کے سبب مخالفین کو ابھی سے اپنی شکست سامنے نظرآنے لگی ہے،تیس مئی کو کوٹے کھرے کا پتہ لگ جائے گا،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی نے جذبہ خدمت سے سرشار امیدواروں کو میدان میں اتاردیا ہے جو ہروقت عوام کی خدمت کیلئے متحرک رہتے ہیں ،عوام جان چکے ہیں میدان میں موجود کون سے امیدوارمخلص ہیں ہم بھی چاہتے ہیں عوام ان امیداروں کو منتخب کریں جو عوام کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہو،انہوں نے کہاکہ تیس مئی قومی وطن پارٹی کے تمام تر نامزدامیدواروں کی فتح کا دن ثابت ہوگا۔
702 total views, no views today


