بریکوٹ،وولیج کونسل کوٹہ شرقی سے نامزد امیدوار ارشد علی نے کہاکہ واپڈا علاقہ موسیٰ خیل میں ناورا لوڈشید نگ سے باز آجائے کیونکہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیٖڈ نگ اور کم وولٹیج نے معمولات زندگی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ۔واپڈا والے فوری طور پر لوڈشیڈنگ اور کم وولیٹج پر قابو پائے ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔انہون نے ان خیالات کا اظہار ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہون نے کہاکہ علاقہ موسیٰ خیل کے ساتھ واپڈا والے سخت ظلم کررہے ہیں اور یہ علاقہ ان کے لئے ایک تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتاہے ۔ایک طرف لوڈشیڈنگ اور دوسری طرف کم وولٹیج کی وجہ سے علاقے میں بجلی دن رات نہ ہونے کی برابر ہے ۔علاقہ موسیٰ خیل میں بجلی صارفین بروقت بجلی کے بلز کی ادائیگی اور بجلی چوری بھی نہیں ہے اور پھر بھی واپڈا کی طرف سے علاقے کے ساتھ سوتلی ماں جیسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے حکومت اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ پر عمل درآمد کیاجائے اور کم وولٹیج کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں ورنہ سڑکوں پر نکل کر اپنا حق حاصل کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
720 total views, no views today


