مینگورہ، پی آئی ڈی کے پرنسپل انفارمشن آفیسر راؤتحسین نے کہاہے کہ موجود ہ حکومت مفاہمت اورمصالحت پر یقین رکھتی ہے اور ہر ایشوپر آل پارٹیز کانفرنس موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے کیونکہ وہ مفاہمت اورمصالحت کے ذریعے ہرمسئلے کا حل نکالن کی خواہاں ہے، سوات پریس کلب کے دورہ کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن کیلئے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں سوات پریس کلب اورصحافیوں کے مسائل اور فنڈکی فراہمی کیلئے مرکزی حکومت ہر ممکن اقدام ٹھائے گی، راؤ تحسین نے سوات پریس کلب کے صحافیوں کیلئے دو ہفتے کے اندراندرلیپ ٹاپ کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے صحافیوں کو مطالعاتی دورہ کرانے سمیت دیگر فنڈ اور مراعات کی فراہمی کیلئے بھی کوشش کریں گے ،انہوں نے کہاکہ کشیدگی کے دوران قیام امن کی خاطر یہاں کے صحافیوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں،اس سے قبل سوات پریس کلب کے صدررشیداقبال نے انہیں خوش آمد یدکہااورانہیں صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کشیدہ صورتحال میں سوات کا ہرشعبہ بری طرح متاثر ہو ااورہمارے چار صحافی بھائی بھی شہیدہوئے جبکہ صحافیوں اورمقامی اخبارات کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچامگر اس کے باوجود بھی صحافیوں نے علاقہ نہیں چھوڑا اوراس وقت بھی رپورٹنگ کے ذریعے دنیا کو یہاں کے لمحہ بہ لمحہ کے حالات سے آگا کرتے رہیں،اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی شیراز لطیف بھی ان کے ہمراہ تھے ،پروگرام میں سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق،جنرل سیکرٹری فضل رحیم خان،سابق صدر یونین آف جرنلسٹ حضرت بلال اوردیگر ممبرا ن وعہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
638 total views, no views today


