سوات،اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل نجیب خلجی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں اقدامات اُٹھار ہے ہیں ،بیرون ملک کام کے دوران فو ت ہونے والے افراد کی ورثاء اور معذور ہونے والے افراد اکیلے نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، امسال 400 متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کردئیے ہیں، آئندہ سال اس سلسلے میں 213 سے زائد متاثرہ لوگوں کو چیک فراہم کریں گے،
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے دورہ سوات کے موقع پر ودودیہ ہال سیدو شریف میں مردو و خواتین 400 متاثرین میں معاوضے اور امداد ی چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایم ڈی افتخار حسین بابر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے پی کے افتخار احمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،نجیب خلجی نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بدوران کام جاں بحق ہونے اور معذور ہونے والے افراد ہم سے رابطہ رکھیں ہم انہیں ہر ممکن امداد فراہم کریں گے ،موجودہ بجٹ کے مطابق 400 سے زائد متاثرین کو فی کس ایک لاکھ 50ہزار روپے کے چیک دئے ہیں، اور آئندہ سال 213 سے زائد درخواستوں کے تحت معاوضہ اور امدادی چیک دیں گے ، اس موقع پر سوات ودیگر دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مردو خواتین متاثرین نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ )کا شکریہ ادا کیا اور دانہوں نے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے پر انکی کارکردگی کو سراہا۔
449 total views, no views today


