مینگورہ،میڈیا ہاؤس اسلام آباد کی جانب سے سوات پریس کلب میں صحافیوں کیلئے مقامی حکومتوں کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جس میں ضلع بھر سے صحافیوں نے شرکت کی،اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا ہاؤاس اسلام آباد شاہ جہان سید،لکچررڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم ماس کمیونیکیشن یونیورسٹی آف پشاورعلی عمران ،میڈیا ہاؤس اسلام آباد کے شفیق احمداور سوشل ورکرایمل خٹک نے مقامی حکومتوں اوران کے اختیارات پر تفصیلی روشنی ڈالی،انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کی اہمیت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے کہاکہ حکومتی سسٹم تین ہیں جن میں پہلا وفاقی،دوسراصوبائی اورتیسرامقامی حکومت شامل ہے اورعوام کے بیشتر مسائل کے حل کی ذمہ داری مقامی حکومت پرعائدہوتی ہے جس کے پاس اس کا مکمل اختیار ہوتاہے جبکہ اس سسٹم میں شہریوں کو میونسپل سروسزآسانی سے میسرہوں گی ،انہوں نے کہاکہ مقامی حکومتوں کے ذریعے لوگ بروقت اپنے مسائل مقامی سطح پرحل کراسکتے ہیں تاہم اس مقصد کیلئے مقامی حکومتوں کے پاس مالیاتی ،انتظامی اور سیاسی اختیارات ہونے چاہئے ،انہوں نے کہاکہ اس سسٹم کو مزید موثر بنانے کیلئے چیک اینڈبیلنس بھی ہوگا جبکہ ساتھ ساتھ محکموں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی، انہوں نے کہاکہ منتخب مقامی حکومت عوامی اختیارات کی وہ سطح ہے جہاں لوگ اپنے روزمرہ مسائل کے فوری حل کیلئے رجوع کرتے ہیں یہ جمہوریت کی ایک ایسی سطح ہے جو تمام شہریوں کو فیصلہ سازی میں براہ راست اوربھرپوراندازمیں شرکت کا موقع فراہم کرتی ہے ،انہوں نے کہاکہ منتخب مقامی حکومت لوگوں کے قریب ہونے اورمقامی مسائل پر فوری توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے جمہوریت کے فروغ اورنظم ونسق میں اہم کرداراداکرتی ہے منتخب مقامی حکومت کا نظام شہریوں کو ان کے مسائل حل کرنے اورفیصلہ سازی میں حصہ لینے کا مناسب اوربراہ راست موقع فراہم کرتا ہے،انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے قیام کیلئے ہونے والے الیکشن میں صحافیوں کو ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگا ہ کیا،تربیتی پروگرام میں سوال وجواب کا سیشن بھی تھاجس کے دوران شرکاء نے سوالات کئے جن کے انہیں تفصیلی اوراطمینا ن بخش جوابات دئے گئے۔
646 total views, no views today


