مینگورہ، الپوری پک اپ ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، ایک جان بحق بارہ زخمی، پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ لاش کو آبائی گاؤں سانگڑی رانیاروانہ کردیا، اتوار کے روز صبح منگورہ سوات سے سانگڑی رانیال جانے والی گاڑی پک اپ ڈاٹسن ایس ایچ2160 کوزہ الپوری کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں فضل خالق نامی شخص جان بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے زخمیوں میں تین کو سیدو شریف ہسپتال سوات منتقل کیا گیا ،زخمی ہونے والوں میں لیاقت علی، عظم علی، محمد ظاہر شاہ،حکیم محمد، شیر باز، سید اکبر، بخت اکبر، جامرو،ہدایت اللہ، سید اللہ، عبد اللہ، ضیاء اللہ شامل ہیں پولیس تھانہ الپوری نے مقدہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جبکہ زخمیوں کی عیادت کیلئے شانگلہ کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماء کا دورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری زخمیوں کو بہترین طبعی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت۔۔
794 total views, no views today


