بریکوٹ، بریکوٹ گروانڈ پر ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر پانچواں امن کرکٹ ٹورنامنٹ بریکوٹ ینگ فائٹر کرکٹ کلب اور یونیٹڈ کرکٹ کلب بریکوٹ کے مابین فائنل میچ کے کھیلنے پر اختتام پزیر ہوا ۔ ینگ فائٹر کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے بارہ اوورز میں ایک سو چودہ سکور بنا سکی جس کے جواب میں یونیٹڈ کرکٹ کلب نے مقررہ سکور کو دس اوور ز میں سکور کرتے ہوئے سات وکٹوں پر ٹرافی اپنے نام کردیا ۔اس میچ کے مین آف دی میچ جاسم خان تھے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہر سال کی طرح اس سال بھی ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر پانچواں امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اس ٹورنامنٹ میں ڈویژن کے 74ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارگنائزر عمررحمان نے کہاکہ ہم نے علاقے کے عوام کے تفریح کی تفریح ،نوجوانوں کو صحت مندکھیل کود کے ماحول کی فراہمی اور سوات میں امن وامان کی بحالی کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔انہوں نے کہاکہ سوات کے نوجوانوں میں ہر قسم صلاحیت موجود ہے مگر حکومت کی تھوڑی سی توجہ چاہیے کیونکہ ہمارے علاقے میں گراونڈ کی اشد ضرورت ہے تاکہ یہاں کے نوجوان کھیل کود کے سہولیت کے ساتھ ساتھ یہاں سے ملکی سطح پر کھلاڑی پید ا کرے گی اور یہی کھلاڑی ملک کا نام پورے دنیا میں روشن کریں گے ۔بعد میں مین آف دی ٹورنامنٹ نوید اختر پنجیگرام کرکٹ کلب 112سکور اور 12وکٹیں لی۔بیسٹ باولر سجاد یونیٹڈ کرکٹ کلب بریکوٹ نے 12وکیٹس ٹورنامنٹ میں لی۔جبکہ بیسٹ بیسٹمین محمد رسول یونیٹڈ کرکٹ کلب بریکوٹ نے 157سکور تین میچوں میں کیا ۔اس موقع پر بریکوٹ وارڈ سے ضلعی کونس آزاد امیدوار انجینئر شرافت علی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 20ہزار ،جتنے والی ٹیم کو پانچ ہزار جبکہ ہارنے والی ٹیم کو تین ہزار تقد انعام دیا ۔
766 total views, no views today


