بریکوٹ، بریکوٹ وارڈ سے ضلعی کونس آزاد امیدوار انجینئر شرافت پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کی تناسب زیادہ ہے اگر حکومت اور معاشرے نے نوجوانوں کو تعلیم تربیت اور صحت مند سرکرمیوں کی فراہمی پر توجہ دی تو وہ دن دور نہیں کہ ایک توانا ء پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ اور طاقت ور ملک ہوگا ۔کھیل کود صحت مند زندگی گذارنے کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔امن و امان کی بحالی ،نوجوانون میں زندگی سے مقابلے کی صلاحیت پیداکرنے ،اتفاق واتحاد کھیل کے آباد میدان ہی دے سکتے ہیں ۔انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں اگر نوجوانوں نے اعتماد کا اظہار کیا تو نوجوانوں کو صحت ماحول کی فراہمی پر ضرور توجہ دوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پا نچواں امن کرکٹ ٹورنامنٹ بریکوٹ کے موقع پر کھلاڑیوں اور اپنے سپورٹر ز سے اپنے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ زون کے سابق ڈاکٹر ز سیکرٹری ڈاکٹر محمد عارف خان ،عدنا خان یوتھ کونسل امیدوار بریکوٹ شرقی ،محمد حنیف خان یوتھ کونسل امیداور بریکوٹ شرقی ،محمد ریاض ،تیمور خان ،طاہر جان ،فر مان ،نور رحیم کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکر م سے ایسی مٹی دی ہے جو کہ بہت زرخیز ہے اور اس زرخیز زمین نے ہر دور میں شخصیات پیدا کی ہے جس میں بہتر ین کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔اس علاقے کے بہت سے کھلاڑی انٹر نشنل سطح پر کھیل کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے ۔بعد میں انہوں نے کھلاڑیوں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 20ہزار ،جتنے والی ٹیم کو پانچ ہزار جبکہ ہارنے والی ٹیم کو تین ہزار تقد انعام دیا ۔
756 total views, no views today


