مینگورہ، ڈسکہ میں وکلاء کے قتل کیخلاف سوات کے وکلاء نے آج چھبیس مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا،اس سلسلے میں معروف قانون دان سعید خا ن ایڈوو کیٹ ممبر پختون خوا ہ با رکو نسل نے کہا ہے کہ سوات وکلاء برادری ڈسکہ میں ہو نے والی پولیس گردی کے وا قعے کی مذمت کر تے ہیں جس میں پولیس نے پر امن وکلا ء پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ڈسکہ با کونسل کے صدر اور ممبر شہید اور کئی وکلا ء شدید زخمی ہو چکے ہیں، پختون خوا ہ با ر کونسل کے ممبران اور پختون خواہ کے وکلا ء اس وا قعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں انہوں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ اس وا قعہ کا بھر پور نوٹس لے کر ذمہ دا ر افراد کے خلا ف سخت قا نونی کا ر روا ئی کی جا ئے اورآئندہ کے لئے ایسے وا قعا ت کی روک تھا م کیلئے سخت اقدا مات ا ٹھا ئے ، انہوں نے پختون خوا ہ با ر کونسل پا کستان بار کونسل کے اعلان کے سا تھ اتفا ق کر تے ہو ئے آج26مئی کو مکمل ہڑتا ل کریں گے جس کے دوران کوئی بھی وکیل عدا لت میں پیش نہیں ہو گاانہو ں نے شہید اورزخمی ہونے والے وکلا ء کے غمزدہ خا ندا نوں سا تھ دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا ۔
756 total views, no views today


