بریکوٹ، بریکوٹ غربی سے یوتھ کونسل امیدوار حنیف خان نے کہا ہے کہ 30مئی کو اپنے علاقے کے نوجوانوں نے اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ بریکوٹ کے نوجوان کے لئے صحت مند سرگرمیوں کے لئے ٹھوس اقداما ت اٹھاؤں گا۔تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو نمائندگی موجودہ صوبائی حکومت نے دی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔کیونکہ نوجوانوں نے ہر دور میں ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی ملاقا ت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ بریکوٹ کے نوجوانوں کے لئے میرے پاس پروگرام ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد بریکوٹ میں ایک پبلک لائبریری قائم کروں گا جہاں پر قیمتی کتابوں کے علاوہ جدید کمپیوٹرز لیب سے بھی اراستہ ہوگا کیونکہ تحصیل بریکوٹ کی لاکھوں آبادی کے لئے کوئی لائبریر ی نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں تعلیمی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔نوجوانوں کو باعزت روزگار کے لئے ٹرئننگ سنٹر ز بنائیں گے کیونکہ موجودہ دور میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے اس ٹرینگ سنٹر میں نوجوانوں کو مختلف ہنرسیکھا کر باعزت روزی پیدا کرنے کے قابل بناکر معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بے راہ روی سے روکنے کے لئے گراؤنڈز پر توجہ دیں گے اور ایک فٹنس سنڑ کے قیام کے لئے کوشش کروں گا تاکہ یہاں پر وہ مختلف ورزش کرکے مختلف بیماریوں سے بچ سکے اور ایک توانا ء معاشرہ وجود میں آکر ملک کی ترقی میں اہم کردار اد ا کرسکیں ۔
913 total views, no views today


