مینگورہ، ضلع سوات کے سیاست میں اہم مقام رکھنے والے ابرار چٹان مرحوم کو ہم سے بچھڑے چار سال گزر گئے،مرحوم ابرار چٹان کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی کارکنا ن میں ہوتا تھا،ذوالفقار علی بٹھو اور بے نظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والے ابرار چٹان مرحوم کا بیمار ہونے کے بعد پارٹی قیادت نے حال تک نہیں پوچھا جس کا انہیں مرتے دم تک احساس رہا،مرحوم ابرار چٹان کے جدوجہد کو اب اس کے بیٹے حسن چٹان صحافت اور بیٹی نیلم چٹان سماجی کاموں کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہیں آج شگئی میں ان کے گھر میں مرحوم کیلئے قران خوانی کی جائیگی۔مرحوم ابرار چٹان کا نام سوات کے سیاست میں اب بھی احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے،مرحوم کے جوش خطابت کی مثالیں اب بھی دی جاتی ہے جبکہ سماجی خدمات کے حوالے سے لوگ اس کے خدمات کے معترف ہے سیاست کے ساتھ ساتھ مرحوم نے الفتح تنظیم کی بنیاد ڈال کرسماجی خدمات سرانجام دی۔ 2003میں مرحوم پر فالج کا اٹیک ہوا، اٹھ سال طویل علالت کے بعد 29مئی دوہزار گیارہ کو جہاں فانی سے رخصت کرگئے،مرحوم کے خاندان نے عوام سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔
772 total views, no views today


