مینگورہ، سوات پریس کلب میں مینگورہ کی یونین کونسل لنڈیکس کے نامزد امیداران برائے جنرل کونسلر کے منشور اورتاثرات سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے ایک روزہ سمینار کا انعقادکیا گیا جس میں امیدواروں کی کثیر تعدادنے شرکت،سمینارکا انعقاد الف اعلان اور اینویٹیویوتھ فرنٹ کی جانب سے کیا گیاتھا جس سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے وائس چیئرمین بلاول جمشید نے کہاکہ صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح آج سوات میں بھی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں لہٰذہ ہم نے اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ نامزدامیدوارو ں کے تاثرات جاننے اور ان کے منشورسے آگاہی حاصل کی جائے ،انہوں نے کہاکہ یہاں پر موجود امیدوار شرکاء کو کامیابی کی صورت میں علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کیاکیااقدامات اٹھائیں گے جس پر امیدواروں نے شرکاء کو اپنے اپنے منشورسے آگاہ کیا اور کہاکہ وہ یونین کونسل کی صفائی ستھرائی ،گلی کوچوں کی تعمیرومرمت اور سٹریٹ لائٹ نظام میں بہتری لانے سمیت لوگوں کو بروقت میونسپل سروسزکی فراہمی یقینی بنائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے،پروگرام کے آخر میں امیداروں سے حلف بھی لیا گیا۔
654 total views, no views today


