مینگورہ، مینگورہ شہر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے خاتون ایم پی اے نادیہ شیر نے روزنامہ شمال کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی ماں کو ووٹ پول کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن لائی تھی کہ ایک سیاسی جماعت کے مرداور خواتین نے ہماری گاڑی روک کر گاڑی پر لاتو ں اوگھونسوں سے وار کیا ،انہوں نے کہا کہ ایک غیر اخلاقی اقدام کیوجہ سے والدہ نے ووٹ پول نہیں کیا اور واپس گھر آئی ،انہوں نے کہا کہ مخالف جماعت کے اس اقدام کو سیاسی شعور کی کمزوری سمجھ کر صبر وتحمل سے کام لیا ۔
678 total views, no views today
Comments


