سوات،سوات میں بلدیاتی الیکشن کے تمام نشستوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے اگئی، پاکستان تحریک انصاف نے ضلع بھر میں 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، اسی طرح تحصیل میں بھی 25 نشستیں جیت کر سب سے اگے ہیں، غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع بھر کے 67 یونین کونسلوں میں سے پاکستان تحریک انصاف سب سے اگے ہیں ، پارٹی نے ضلع بھر میں 24 یونین کونسلوں میں ضلع کونسلر کا الیکشن جیت لیا ہے، اسی طرح ازاد 10 امیدواران کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن نے 21، اے این پی نے 8 ، جے یوئی نے 2 ، جماعت اسلامی نے ایک، پیپلز پارٹی نے بھی ایک نشست جیت لی، اسی طرح تحصیلوں میں تحریک انصاف نے پچیس نشستیں حاصل کیں، اے این پی نے دس ، پی ایم ایل ن نے نو ، جے یو ائی نے سات، قومی وطن پارٹی نے ایک، جماعت اسلامی نے اٹھ، ازاد پانچ، پی پی پی نے ایک اور پختونخوا میپ نے بھی ایک نشست اپنے نام کرلی ہے، تاہم حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان سات جون کو الیکشن کمیشن کریگا۔
724 total views, no views today


