بریکوٹ ، ہمیں یوسی غالیگے کے تحصیل کونسل کے نتائج ہر گز منظور نہیں ‘ پی ٹی ائی نے الیکشن جیتا نہیں بلکہ چھین لیا گیا ہے تحصیل انتظامیہ اور پی اٹی ائی کے ایم پی ائے نے حلقہ مانیار کے عوامی مینڈیٹ کا تو ہین کیا ہے جس کے خلاف مانیار کے عوام نامزد امیدوار امیر زیب کے ساتھ کھڑے ہوکر سڑکوں پر نکل ائینگے اور بھر پور قوت کا مظاہر ہ کریگی یوسی غالیگے کا الیکشن ضلعی کونسلر امیر زیب نے جیتا ہے یہ نتائج انتظامیہ اور پی ٹی ائی کے ایم پی ائے نے تبدیل کرکے عوام کا مذاق اڑا یا ہے ‘ ان خیالات کا اظہا ر امیدوار برائے ضلعی کونسلر امیر زیب ،قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے میڈیا سیل انچارج رحم غفران ،وحید گل اور دیگر نے گزشتہ روز مانیار میں ایک بڑے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد موجود تھے مشتعل مظاہر ین نے امیر زیب کا ساتھ دیتے ہوئے پی ٹی ائی اور موجودہ پی کے 81کے ایم پی ائے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی مختلیف نعروں سے فضا گونج اٹھے مظاہرین سے مقررین نے کہا کہ انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی ہم کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں منافق سیاست دانوں کو منہ توڑ جواب دینگے اور ان کے سیاست کا جنازہ ہمیشہ کے لئے نکال دینگے اخر میں انہوں نے تحصیل انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ اے سی بریکوٹ ہمارے ساتھ ملاقات کرکے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور علاقہ مانیار کے عوم کا حوصلہ افرائی کی جائے ورنہ عوامی سیلاب سڑکوں پر نکل ائینگی اور اس کی ساری زمہ داری پی ٹی ائی کے عہدیداروں پر عائد کی جائے گی ۔
574 total views, no views today


