مینگورہ، معلوم ہوا ہے کہ مینگورہ ملوک آباد پولنگ اسٹیشن پر انتظامیہ اور پولیس سے حالات بے قابو ہونے کے بعد پاک آرمی کو بلانے کی سزا ملوک آباد سے کامیاب ہونے والے امیدوار کو دی گئی۔ مینگورہ یونین کونسل ملوک آباد کے کامیاب امیدوار برائے ضلع کونسل ابراہیم خان خیل کی کامیابی پریزائیڈنگ آفیسر اور ریٹر ننگ آفیسر نے راتوں رات ڈیل کر کے ہارنے میں تبدیل کردیاہے۔با اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولنگ کے روز مینگورہ کے یونین کونسل ملوک آباد میں خواتین پولنگ کی بندش اور مرد پولنگ اسٹیشن پر حالات پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے بے قابو ہونے کے بعد پاک آرمی کو حالات کنٹرول کر نے کے لئے بلایا گیا۔جس کی سزا کامیاب امیدوار کو دی گئی۔ مینگورہ یونین کونسل کے ملوک آباد سے کامیاب امیدوار برائے ضلع کونسل ابراہیم خانخیل کی کامیابی کو پریزائیڈنگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے راتوں رات لاکھوں روپئے سے ڈیل کرکے ہارنے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ابراہیم خانخیل کی ووٹوں پر انگوٹے اور ڈبل سٹیمپ لگا کر ووٹوں کو خراب کیا ہے ،اور بعض ووٹوں کو پریزائیڈنگ آفیسر نے غائب کر دی ہے۔ جبکہ مخالف امیدوار مسلم لیگ ن کے خادم شاہ کی ووٹوں کے شمار زیادہ کردی۔ اس حوالے سے ریٹر ننگ آفیسر اور بالا حکام معلوم کرنے کی کوشش کی ۔لیکن ذمہ دار حکام نے اس حوالے سے جواب دینے سے معذرت کرلی ہے۔
580 total views, no views today


