مینگورہ، تحصیل کونسل سوات کی یونین کونسل لنڈیکس ملکانان سے آزاد امیدوار برائے ضلعی کونسل معروف سیاسی وسماجی شخصیت خان سردار نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ،متعلقہ میل فیمیل سٹاف نے غیر جانبداری سے نہیں بلکہ جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات دوبجے تک میں کافی ووٹوں سے الیکشن جیت گیاتھا رات دوبجے کے بعدراتوں رات الیکشن کے نتائج تبدیل کردئے گئے جوسراسرناانصافی ہے جبکہ ہم نے ممبرصوبائی اسمبلی فیمیل سٹاف کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا عاشق حسین نامی نوجوان ووٹ پول کرنے کیلئے جب آیا تواسے کہاگیا کہ آپ کا ووٹ پول ہوچکا ہے اسے دوبارہ دوسراپیپیردیاگیا ،ان خیالات کا اظہار بروزپیر سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اس کے ساتھ یونین کونسل ملکانان لنڈیکس کے ہزاروں کی تعدادمیں مشران اورنوجوان بھی موجود تھے،خان سردارنے انتہائی جذباتی اندازمیں کہاکہ یہ عوام کے مینڈیٹ چوری کرنا اورعلاقے کو اصل امیدوار سے محروم کرنا ہے اگر یہ حکمرانوں کا ایجنڈہ ہے تویہ ایجنڈہ ان کو مبارک ہو ،انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دائیں طرف پورے بوتھ میں دوسوبیس ووٹ پول ہوچکے ہیں جبکہ جب نتائج سامنے آئے تو ٹوٹل 273ہے اس طرح 47ووٹ کہاں سے آئے ؟اسی طرح دوسرے بھی سنگین بے قاعدگیاں ہوچکی ہیں جس سے ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اوردوسرے ذمہ دار اداروں کو تحریری طورپر بھیج دئے ہیں انہوں نے کہاکہ ممبرصوبائی اسمبلی نادیہ شیر اورممبرصوبائی فضل حکیم اورمتعلقہ ریٹرننگ آفسران اورپولنگ اسٹیشنوں پر موجود عملہ نے بھی دھاندلی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی سابقہ دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں ،اس سلسلے میں ہم تمام قانونی راستے اپنائیں گے اس سلسلے میں سڑکوں پر بھی آنے سے دریغ نہیں کریں گے اورآج کے پریس کانفرنس میں موجود افرادنے کھڑے ہوکر خان سردارکی آواز لبیک کہاانہوں نے کہاکہ ذمہ دار حکام جلد ازجلد اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائیں ورنہ آج ہم پر امن ہیں تو کل پر امن نہیں ہوں گے،انہوں نے کہاکہ ہمارے پرامن رہنے کو بزدلی نہ سمجھی جائے ہم حقوق چھیننے کے عادی ہیں اوراپنے حق اوراپنے یونین کونسل کے عوام کے مینڈیٹ کو چرانے نہیں دیں گے چاہئے اس کیلئے ہماری جان چلی جائے تو کوئی پرواہ نہیں،شفاف انتخابات منعقدکرانے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ اس دھاندلی میں ملوث انتظامیہ عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے،آخر میں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام قانونی کارروائی کرنے سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان اورالیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں گے،اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت ارشدخان نے کہاکہ یونین کونسل لنڈیکس ملکانان میں دھاندلی کے تمام تر ریکارڈتوڑدئے ہیں اورالیکشن کے دن ہم نے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا کہ ممبران اسمبلی اورانتظامیہ الیکشن پر اثراندازہورہے ہیں ۔
752 total views, no views today


