مینگورہ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی مرکزی کونسل کے ممبر حیدرعلی شاہ نے کہاہے کہ یونین کونسل کوزہ بانڈئی سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے ضلعی کونسل لیاقت علی خان اور تحصیل امیدوار عمررشاد کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے تاریخ کی بدترین دھاندلی کی ہے ،یہ سیٹیں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے جیتی نہیں بلکہ چھین لی ہیں جس کے خلاف آخر ی حدتک جائیں گے،سوات پریس کلب میں مذکورہ دونوں امیدواروں کے علاوہ ذہین خان،سلطان خان، رحمت علی خان اورپارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کوزہ بانڈئی میں پی ٹی آئی نے ظلم بربریت اورتاریخ کی بدترین دھاندلی کی ہے ،کوزہ بانڈئی پرائمری سکول نمبردومیں مہریں موجود نہیں تھیں ووٹروں کو انگوٹھا لگانے کو کہاگیا جہاں پر عوامی نیشنل پارٹی کے تاریخی ووٹ موجود ہیں جنہیں پریذائڈنگ آفیسرنے مستردقراردے دیااس کے علاوہ گرلز سکول میں زنانہ پولنگ اسٹیشن سے ہمارے لوگوں کو باہر نکالاگیا اورساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں حملہ بھی کیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو منتشرکردیا اوراسی دوران پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے محیب اللہ خان نے اندرجاکر نتائج کو تبدیل کردیا ،انہوں نے کہاکہ مڈل سکول سیگرام اورآس پاس پھاڑے ہوئے ووٹ ملے ہیں جن میں قومی وطن پارٹی ،جماعت اسلامی اوربیشتر عوامی نیشنل پارٹی کے ووٹ شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کوزہ بانڈئی میں سکول اساتذہ اور پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کرداراداکیا ہے جبکہ پریذائڈنگ آفیسروں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جو شفاف انتخابات کرانے کے حکومتی دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے ، ہمیں طاقت کا استعمال بھی آتا ہے مگر ہم امن کے داعی ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مستردشدہ ووٹوں کو ٹھیک قراردینے سمیت زنانہ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کی راہ اپنانے پر مجبورہوجائیں گے۔
668 total views, no views today


