مینگورہ، یونین کونسل کل گدہ سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسل رشیداقبال نے کہاہے کہ ان کے مخالف امیدوار راحت علی نے اثر وروخ کے ذریعے دھاندلی کرکے الیکشن جیتا جو ہمیں کسی بھی صورت منظورنہیں،ہماری خواتین ووٹروں کو زبردستی پولنگ اسٹیشن سے نکالاگیا اوراس مقصدکیلئے ریٹرننگ آفیسر حمیدکو استعمال کیا ،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاں تین ہزارپانچ ووٹ پول ہونا تھا وہاں صرف دویاتین سوووٹ پول ہواپہلے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مجھے کامیابی ہوئی مگر کچھ ہی دیر بعدنتائج تبدیل ہوکر مخالف کو کامیاب قراردیاگیا،انہوں نے کہاکہ ایک خاتون پریذائیڈنگ آفیسر مخالفین کی حامی تھی جن کا گھر پولنگ اسٹیشن سے کچھ ہی فاصلے پر جس نے پولنگ کے دروان کئی بار گھر کا چکرلگایا جبکہ ووٹرخواتین سے کہتی کہ ان کا ووٹ یہاں نہیں اس کے علاوہ مردپولنگ اسٹیشن پر بھی میری پوزیشن مستحکم تھی مگر بعدیہاں کے نتائج بھی تبدیل کردئے گئے ،انہوں نے کہاکہ جب پولنگ بند ہوئی تو اسٹیشن کی چاردیواری کے اندرموجود خواتین ووٹروں کو زبردستی نکالاگیا اس سلسلے میں ڈی ایس پی نے ریٹرننگ آفیسر حمید کو کال کی جس نے آکر خواتین کو زبردستی نکالا اورگنتی شروع کرنے کا حکم دیا ہمارے استفسار پر جواب دیا کہ انہیں الیکشن کمیشن سے ایساکرنے کا حکم ملا ہے،انہوں نے کہاکہ ہماراہزاروں کی تعدادمیں ووٹ ضائع ہوچکاہے جبکہ اس صورتحال کیخلاف ہم درخواست جمع کرائی ہے،انہوں نے کہاکہ جو خواتین ووٹ پول کرنے سے محروم رہیں انہیں دوبارہ موقع دیا جائے اگر پھر بھی انصاف نہیں ملا توخواتین ووٹروں کے ہمراہ دھرنا دیں گے ،
656 total views, no views today


