سوات، قومی وطن پارٹی کے دویژنل چیئرمین فضل الرحمان نونو کیخلاف ایف ائی ار درج کرالی گئی، مینگورہ پولیس سٹیشن میں احتجاج اور سڑک بند کرنے کی پاداش میں قومی وطن پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیخلاف بھی ایف ائی ار درج کرائی گئی
، مینگورہ پولیس سٹیشن کے مطابق قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین فضل الرحمان نونو، نائب صدر شیر بہادر خان اور یوتھ رہنما عرفان خان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایف ائی ار درج کرلی گئی ہے، پولیس سٹیشن کے مطابق فضل الرحمان نونو نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف نشاط چوک میں احتجاج اور سڑک بند کر دی تھی ، جس کی وجہ سے فضل الرحمان نونو اور ان کے ساتھیوں کیخلاف ایف ائی ار درج کی گئی ہے ،مینگورہ پولیس سٹیشن فضل الرحمان نونو اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے
381 total views, no views today


