مینگورہ،انصاف یوتھ ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری احسان علی خان نے کہاہے کہ مینگورہ کی یونین کونسل بنڑاینگروڈھیرئی میں ہونے والی دھاندلی میں انجینئرامیرمقام اوراے سی بابوزئی ملوث ہیں،سرکاری طورپر سامنے آنے والے بتائج میں واضح فرق ہے،زنانہ پولنگ اسٹیشن پر خاتون پریذائڈنگ آفیسر نے خواتین سے انگوٹھے لگوائے اوربعد میں انہی ووٹوں کو مستردکردیا،سوات پریس کلب میں امیدوارتحصیل کونسل جاویداوردیگرساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں یونین بنڑاینگروڈھیرئی میں چارہزارآٹھ چودہ ووٹ پول ہواجن میں بعض مستردہوئے مگر پریزائڈنگ افیسر اوراے سی کی جانب سے ملنے والے رزلٹ میں 78ووٹوں کا فرق ہے حالانکہ دونوں رزلٹ سرکاری طورپر ملے مگرحیرانگی کی بات ہے کہ پھر بھی ان میں فرق نکلا،انہوں نے کہاکہ یہاں پر موجود اے سی پر انجینئرامیرمقام دباؤ ڈال رہاہے اور وہ امیرمقام کے کہنے پر سب کچھ کررہاہے ،انہوں نے کہاکہ زنانہ پولنگ اسٹیشن میں مہریں نہیں تھیں جہاں پر زنانہ پریذائڈنگ افیسرنے خواتین کو انگوٹھے لگانے کو کہااوربعدمیں انہی ووٹوں کو مستردکردیا جو سب کے سب ہمارے تھے،انہوں نے کہاکہ باربار اے سی کے پاس گئے مگر وہ ٹال مٹول سے کام لے رہاہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ یونین کونسل میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں اوراس میں ملوث عناصر کو بت نقاب کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
697 total views, no views today


