مینگورہ،ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن کی یونین کونسل سے امیدوار برائے ضلع کونسل امیرسلطان اور جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری سیدغفار نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں انجینئرامیرمقام نے اپنے بیٹے کو کامیاب بنانے کیلئے ٹرانسفارمر،بجلی کے کھمبے ،پائپ لائن اورنقدی تقسیم کرنے سمیت ہرحربہ استعمال کیا اورآخرمیں ووٹ بھی خرید لئے جو کھلی دھاندلی ہے،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری یونین کونسل میں مدمقابل امیدوار نے دھاندلی کی انتہاء اس وقت کردی جب کثیرتعدادمیں جعلی ووٹ پول کرائے جبکہ ساتھ ساتھ لوگوں کو نوکریاں دلانے کا لالچ بھی دیا،انہوں نے کہاکہ اس بدترین دھاندلی کے بعد مخالف فریق کو کامیاب قراردیاگیا جس میں انتظامیہ نے بھی بھرپورکرداراداکیا ہے،انہوں نے کہاکہ انجینئرامیرمقام نے اپنے بیٹے کو ضلع کونسل کی نشست پر کامیاب کرانے کیلئے ہروہ حربہ استعمال کیا جو ان کے بس میں تھا جس کے نتیجے میں ہماراکامیاب ہونے والاامیدوار ناکام قرارپایا گیا حالانکہ ہم نے اس نشست کیلئے امیرسلطان کو مشترکہ طورپر امیدوار نامزدکیا تھا جنہیں جماعت اسلامی،عوامی نیشنل پارٹی اورعوام کی بھرپور حمایت حاصل تھی مگر جب امیرمقام کو پتاچلاکہ یہ نشست ہمارے مشترکہ امیدوار کے حصے میں آنے والی ہے تو اس نے سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال شروع کیا ،انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ دھاندلی اورناانصافی ہوئی ہے لہٰذہ اس یونین کونسل میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں،اس موقع پر الطاف حسین گلاب،بخت کرم اوردیگر بھی موجود تھے۔
620 total views, no views today


