بریکوٹ,سوئی گیس پانچ سال کے طویل عرصے میں بھی تحصیل بریکوٹ کو سوئی گیس کے کنکشن نہ دے سکے اور لاکھوں روپے کے گرانٹ سے تعمیر ہونے والے گلیوں اور سڑکوں کو تباہ کر دیا سوات بھر کے تمام سڑکوں کو دونوں اطراف سے کھدائی کرکے ٹریفک کے لئے بھی غیر محفوظ کر دیا ہے جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں ۔تحصیل بریکوٹ میں سوئی گیس کو سیاست کی بھینٹ چڑایا گیا ہے اور کئے بار عوام کی انکھوں میں دھول جھونک کر افتتاح کیا گیا
اے این پی کے سابقہ حکومت کے ایم این اے مظفرالملک کاکی خان نے تو کئی مرتبہ سوئی گیس کا افتتاح کیا مگر تاحال عوام کو نہ تو سوئی گیس ملا اور نہ ہی عوام کو سہولت میسر ہو سکی ماسوائی کھدائی کی زحمت کے، سوئی گیس کی سپلائی تو ایک طرف مگر سڑکوں اور گلیوں کا حلیہ بگڑ گیا ہے جو کھدائی محکمہ سوئی گیس نے کی ہے وہ جگہ تا حال ویسی کی ویسی پڑی ہے اور سڑکوں کی شولڈرز بھی بیٹھ گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی مرتبہ خطرناک حادثات ہو چکے ہیں ۔زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوئی گیس کی سپلائی میں تاخیر فنڈزکا نہ ہونا ہے تحصیل بریکوٹ کے عوامی حلقوں نے مقامی ایم پی اے اور اسوئی گیس کے اعلی حکام کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کئی سال گزرنے کے باوجود سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے اور اس پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور سوئی گیس فراہم کیا جائے
489 total views, no views today


