مینگورہ،برگدارگنائزیشن نے یوتھ اینڈ پیس کواپریشن کے عنوان پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا، یونیورسٹی اف سوات میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈینیٹر یاسین اکبر نے کہا کہ اس سمینار کا مقصد نوجوانوں میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ معاشرے میں کس طرح بہتری لا سکتے ہیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پرامن معاشرہ کے بنانے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے،
کیونکہ پاکستان کی ابادی کا ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ،اگر یہ نوجوان معاشرے میں اپنی مثبت کردار سے پیچھے ہٹے اور معاشرہ کے امن کیلئے کچھ نہیں کیا تو خدانخواستہ پاکستان کا مستقبل خطرے میں ہیں،نوجوانوں کو پاکستان اور اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اگے انا ہوگا، سیمنار میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء نے بھاری تعداد میں شرکت کی ، اور مختلف موضوعات پر بحث کی گئی، جبکہ یوتھ اینڈ پیس کے موضوع پر ایکٹویٹی بھی کی گئی ، پروگرام سے برگد ارگنائزیشن کے ممبر ذیشان خان ، نعمان خان نے بھی خطاب کیا اور طلباء کے سوالوں کے جوابات دیئے
459 total views, no views today


