مینگورہ، ضلع شانگلہ کی یونین کونسل میرہ سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوارضلع کونسل عماد احمد خان اورامیدوارتحصیل کونسل صلاح الدین نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں پر مخالف امیدوارجسے امیرمقام کی حمایت حاصل ہے کہ مرضی پرتعینات کیاگیاتھاجبکہ بیشتر پولنگ اسٹیشن بھی مخالف امیدوارکے گھر کے قریب قائم تھے جس کی وجہ سے ہمارے ووٹرووٹ پول نہ کرسکے ،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مخالف امیدوارکے حمایتی افرادنے ایک امیدواراورپولنگ اسٹیشنوں کے اندرووٹروں کو بری طرح ماراپیٹ کرزخمی بھی کردیاہے جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر انجینئرامیرمقام کی وجہ سے وہاں پر پولیس نے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں قواعداورضوابط کی کھلے عام دھجیاں اڑائی گئیں جس کا کسی نے نوٹس نہیں لیا،انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے ذریعے منتخب ہونے والے امیدوارعوام کو کوئی خدمت نہیں کرسکتے اورنہ ہی عوام کو وہ قابل قبول ہیں ،جو لوگ ملک سے باہر ہیں ان کے ووٹ بھی پول کردئے گئے ہیں ،انہوں الیکشن کمیشن سے اس ضمن میں فوری تحقیقات اوردوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
654 total views, no views today


