مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ(ن) اختلافات کا شکار ،آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ممبران شمولیت میں احتیاط برتنے لگے ،آزاد ممبر ضلع کونسل فیاض خان دمغار نے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی تردید کردی،شمولیت عوام کے رائے سے مشروط کرلی،کچھ دن پہلے انجینئر امیر مقام نے فیاض خان دمغار کی شمولیت کی خبر جاری کی تھی ۔گزشتہ روز یوسی کانجو سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ضلع کونسل کے ممبر فیاض خان دمغار نے سیاسی جماعت میں شمولیت کے خبروں کو من گھڑت قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے،کسی بھی جماعت میں شامل ہونے سے قبل عوام سے رائے لونگا اس کے بعد فیصلہ کرونگا۔کچھ دن پہلے انجینئر امیر مقام نے میڈیا کو خبر جاری کیا تھا کہ آزاد ممبر فیاض خان دمغار نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے میڈیا کے نمائندوں اس سلسلے میں فیاض خان دمغار سے رابطہ کیا تو انہوں نے شمولیت کی تردید کردی۔یاد رہے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں اندرونی اختلافات کیوجہ سے آزاد ممبران سیاسی مستقبل کو مدنظر رکھ کر شمولیت میں احتیاط کررہے ہیں۔
684 total views, no views today


