مینگورہ،مرحوم اخبار فروش بخت مند کے تعزیتی ریفرنس سوات پریس کلب میں منعقد ہوئی جسمیں اخبار فروش نیوز ایجنڈ اور صحافیوں نے شرکت کی ، تعزیت ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوات اخبار فروش یونین کے صدر عبدالوہاب نے کہا کہ مرحوم اخبار فروش بخت مند نہایت نیک انسان تھے وہ شہید ہے شہید کبھی نہیں مرتے بلکہ وہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ،
بخت مند ایک ایسے شخصیت کا مالک تھے جس نے کسی کا دل نہیں دکھایا اور اپنی برادری کے ساتھ احسن طریقے سے زندگی گزاری ، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور یہاں کے سیاسی قیادت کو چاہیئے کہ وہ مرحوم بخت مند کے ورثاء اور گھر والوں کے ساتھ مالی امداد کاتعاون کریں کیونکہ وہ گھر کا واحد شخص تھا جو اہلخانہ کا واحد کمانے والا بندہ تھا ، اس موقع پر آل سوات اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری سمین خان اور صحافی انورزیب نے بھی خطاب کیا ، خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بخت مند کی ان کے بھائی سیدعثمان کو چھن لیا گیا ہے ، لہٰذا تمام اخبارفروش بھائی ، نیوزایجنڈز اور اخبار قارئین ان کے ساتھ بھرپور تعان کریں ، اسی طرح انہوں نے سیاسی اور سماجی شخصیات سے مرحوم بخت مند اخبار فروش کے اہلخانہ سے مالی امداد کی اپیل کی ، اس موقع پر صحافی اخبار فروش نیوز ایجنڈز نے مرحوم اخبار فروش بخت مند کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا بھی کی ۔
496 total views, no views today


