بریکوٹ، آج برما کے مسلمانوں کے ظلم کے خلاف بریکوٹ بازار میں احتجاجی مظاہر ہ ہوگا۔یہ مظاہرہ سابق یوتھ کونسلر بریکوٹ غربی کے امیدوار خالد خان کے زیر نگرانی ہوگی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ بازار میں ہم نے لوڈ سیپکر کے ذریعے تمام لوگوں کو اطلاع دی ہے کہ اس مظاہرے میں شرکت کرے کیونکہ اس وقت برما میں بدھ مت کے شدت پسند کی طرف سے مسلمانوں کا جو قتل عام جاری ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔اس مظاہر ے کا مقصد برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،عالمی اسلام اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کریں گے کہ وہ برما کے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف جہاد کرے ۔انہوں نے علاقے کے تمام لوگوں کو اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس احتجاجی مظاہر ے میں بھر پور شرکت کرکے دنیا پر ثابت کردیں کہ ہم شدت پسند ی کے خلاف اور دنیا کے ہر جگہ آباد مسلمانوں کے ساتھ ہر دکھ درد میں شریک ہیں ۔
718 total views, no views today


