مینگورہ، عوامی نیشنل پا رٹی کبل کے ورکروں اور عوام نے قا ئدین سے ضلعی نا ئب نظا مت کیلئے نو منتخب ضلعی کونسلر افتخار احمد خان کو نا مزدکر نے کا مطا لبہ کیا ، تحصیل کبل کے عوام پا نچ ضلعی کو نسلر عوامی نیشنل پار ٹی کے کا میا ب بنا ئے ہیں اسیلئے ضلعی نا ئب نظا مت کا حصو ل تحصیل کبل کے عوام کا حق ہے ، سر وے رپورٹ کے مطا بق عوا می نیشنل پا رٹی تحصیل کبل کے ور کرو ں اور عوام کا کہنا ہے کہ تحصیل کبل کے عوام نے صرف عوامی نیشنل پا رٹی کے امید واروں پر اعتما د کر کے پا رٹی کے پی کے 82کے عوام نے اے این پی کو چار ضلعی کونسلرو ں سمیت تحصیل کبل میں پا نچ امیدوارکوکا میا ب بنا ئے ہیں ۔ اب چھ اتحا دی جما عتوں کی جا نب سے بننیوالی مقا می حکو مت میں ضلعی نا ئب نظا مت عوامی نیشنل پار ٹی کو ملی ہے اسیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی قا ئدین ضلعی نا ئب نظا مت کیلئے شا ہ ڈھیرئی سے نو منتخب ضلعی کونسلر افتخار احمد خان کو امیدوار نا مزد کر یں تا کہ تحصیل کبل کے پا رٹی ورکر وں اور عوام کا مطا لبہ پورا ہو جا ئے۔ واضح رہے کہ سا بق ایم پی اے وقار خان ، افتخا ر احمد خان اور خا ن نو اب بہتر حکمت کے ذر یعے بھر پور انتخا بی مہم چلا یا اور عوام سے بھر پور رابطہ رکھا جس کی وجہ سے کا میا بی مل گئی۔
698 total views, no views today


