سوات، سوات کے ضلعی حکومت اور سات تحصیلوں میں حکومت بنانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ شروع ، بولیاں لگ گئی ، نئے پرانے رشتے تازہ ، ضلعی بادشاہت اور سوات کے سات تحصیلوں کے حکمرانی حاصل کرنے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم ، تخت سوات اور تخت مینگورہ حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ، جبکہ ضلعی ووٹ کیلئے 20لاکھ اور تحصیل کے ووٹ لینے کیلئے 10لاکھ کی آفر ہوگئی ہے ، اس کاروبار میں مہارت رکھنے والے پنڈتوں نے تیزی کی ساتھ مہم شروع کردی ہے ، اب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے کس طرف کروٹ لیتے ہیں ، یہ چند دنوں میں سامنے آجائے گی الیکشن میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئندہ چند روزوں میں شیر وشکر ہوجائیں گے ۔
550 total views, no views today
Comments


