سوات ، سوزوکی پک اپ کھائی میں جاگریکبل، تحصیل کبل گاؤں ٹیغک کے افراد کا لوئر دیر میں اندوہناک ٹریفک حادثہ ، ڈیران اسبنڑ کے مقام پر سوزوکی پک اپ کھائی میں جاگری،ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوئے ، زخمی طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل ،بعض کی حالت تشویشناک ، ایک دروازے سے پانچ جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا،ہر کوئی غم میں ڈوبا رہا نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت،مرحومین کے بلند درجات کے لئے اجتماعی دعائیں،
تحصیل کبل یونین کونسل توتانوبانڈئی گاؤں ٹیغک کے زور طلب خان ماما کے خاندان کے 22افراد ذاتی سوزوکی پک اپ میں سوار ہوکر مبارکباد کے لئے اسبنڑ کے علاقہ شابان میں رشتہ داروں کے ہاں جارہے تھے کہ اسبنڑڈیران کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے سوزکی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں زورطلب خان اور اسکا بیٹا شوکت علی اور شوکت علی کے دوچھوٹے بچے آنس اور نعمت علی موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ پیر مظفر خان،محمد صادق،تاج محمد خان،بخت محمد خان،رستم،محمد علی،فرمان سمیت خاندان کے اٹھارہ خواتین و بچے شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے پشاور اور علاقائی ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ادھر گاؤں ٹیغک میں ایک دروازے سے چار جنازے نکلنے پر پورا علاقہ غم میں ڈوب گیااور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے نماز جنازہ میں حبیب الرحمان شالدا،خورشید خان،خورشید کاکاجی،حمید خان، محمد ذادہ، نثار علی،حبیب الرحمن ،نواب خان،محمد صالح،انور،حبیب احمد،میاں سید اکبر،انور خان،لیاقت علی،سجاد ،رفیع اللہ،عباس ،سمیع اللہ،عبد اللہ سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحومین کے بلند درجات کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں چار میتیں دفنانے کے بعد خبر آئی کہ شوکت علی مرحوم کی جواں سال بیٹی مسماۃ (ک) بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں غم کی شدت مزید بڑھ گئی اور لوگوں میں بے چینی پھیل گئی مرحومہ کو بھی اسی روز نماز مغرب کے بعد اپنے پیاروں کے قریب آبائی قبرستان اکا بابا میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
315 total views, no views today


