ادرک گھر و ں میں استعمال ہو نے عا م سبزی ہے ۔اس کا پو دا ایک فٹ سے دو فٹ تک اونچا ہو سکتا ہے زمین کے نیچے آ لو کی طر ح اس کا جڑ ادرک اور خشک ہو نے پر سو نٹھ کہلا تاہے ۔ادرک سبزی ہو نے کے ساتھ سا تھ جڑی بو ٹی بھی ہے جو قدیم اور جد ید ادویا ت میں مختلف مقا صد کے لئے استعما ل میں لا ئی جا رہی ہے ۔تا ریخ طب کے مطا بق سب سے پہلے ادرک کی کا شت ایشیا ء میں شر و ع ہو ئی اور اس کا اصل وطن چین اور انڈیا ہے لیکن بعد میں یو ر پ ،افر یقہ ،اور امریکہ میں اس کے کار و بار نے بہت تر قی کی اور یہ وہاں بھی کا شت کی جا نے لگی ۔
طبی لحا ظ سے تا زہ ادرک کا مزا ج گر م درجہ سو م او ر خشک جبکہ سو کھا ہوا ادرک (سو نٹھ) گر م و خشک درجہ دوم ہو تاہے۔ ذا یقہ تیز چر یرا اور تلخ ہو تا ہے ۔ مقدا ر خوار ک میں ایک ما شہ سے دو ما شہ دن میں ایک سے دو مر تبہ جبکہ روغن با دا م ،شہد اور شکر اس کا مصلح ہے ۔اس کا بد ل دار فلفل ہے ۔
ادر ک دو قسم کی ہو تی ہے ایک ریشہ دار اور دوسری بغیر ریشہ اسی کو ہی بہتر ین ادرک شمار کیا جا تا ہے ۔خشک ہو نے پر اس کو میدہ سو نٹھ بھی کہا جا تا ہے ۔قر آ ن کر یم ادر ک کے متعلق سورۃ دہر میں ذکر آ یا ہے جس کا مفہو م یہ ہے کہ ’’اللہ تعا لیٰ اپنے بندو ں کو ایسا مشر و ب پلا ئے گا جس میں ادرک کی مہک ہو گی‘‘حدیث شر یف میں ادرک کا ذکر آ یا ہے ۔حضرت ابو سعید خدر ی رضی اللہ عنہ روا یت کر تے ہیں ۔’’شہنشا ہ رو م نے حضور اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ادرک کے مر بہ کا ایک مر تبا ن تحفے کے طور پر پیش کیا ۔حضور اکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبو ل فر ما نے کے بعد تما م لو گو ں (صحا بہ رضی اللہ عنھم اجمعین )کو ایک ایک ٹکڑا مر حمت فر ما یا اور مجھے بھی ایک ٹکڑا دیا جسے میں نے کھا یا ‘‘۔
ادرک ہر دور میں ادویا ت میں ایک اہم جز و کی طور پر استعمال میں آ تا رہا ہے اس کو عا م طور پر درجہ ذیل امر اض میں استعمال کیا جا تا ہے ۔نظا م ہضم کی خرا بی ،معدہ اور آ نتو ں میں السر یا تیزا بیت کی زیا دتی ، ضعف باہ یا مر دو ں کی کر م منی میں کمی ،آوا ز کا بیٹھ جا نا یا گلے کی خر ا بی ،ریا ح کی زیا دتی ،جگر میں سدے پڑجا ئے ،قے اور متلی کی شکا یت ،قبض ،بھوک کی کمی ،سا نس کے سا تھ منہ سے بد بو آ نا ،ہچکی ،دست،نزلہ ،کھا نسی ،زکا م ،دمہ،جو ڑو ں کا در د ،با دی بو ا سیر ،بے قا عد گی حیض ،جو ڑو ں کے درد ،آ نکھو ں کی بیما ر یاں جیسے نظر کاکم ہو جا نا اور دما غی و اعصا بی کمزور ی
ادرک کے بے پنا ہ طبی فوا ئد کے پیش نظر اسے سفو ف ،معجو ن ،مر بہ ،اچار ،جو س ،سا لن ،روٹی ،روغن ،حلوہ ،جو شا ندہ سیر پ ،جو ا ر ش ،لبو ب ،کے سا تھ سا تھ مختلف اقسا م کے سو پ ،چائے اور قہو ں میں بھی استعمال کیا جا تاہے ذیل کچھ امر اض کے لئے ادرک اور اس کے ساتھ معا و ن ادویا ت کے نسخے درج ہے ۔
دردو ں کے لئے خشک ادرک (سو نٹھ )10 گر ام ،اسگند ھ 10 گرا م ،بدھا ر ا 10 گرا م تما م دوا وں کا سفو ف بنا کر ایک ایک گرا م صبح وشا م استعمال کر یں ہر قسم کے دردوں خا ص کر درد کمر کا شا فی علا ج ہے
لیکو ر یا اور کمزور جسم والی عو رتو ں کے لئے سو نٹھ ،مو صلی سفید ، اسگندھ ہم وزن سفو ف بنا کر تین گرا م صبح و شا م ہمرا ہ پا نی کھا نے کے بعد استعما ل کر نا لیکو ر یا کی شکا یت کو ختم کر تا ہے اس کے سا تھ سا تھ جسم کو فربہ اور دردو ں میں آ را م پہنچا تا ہے ۔
سنگر ہنی کے مر یضو ں کے لئے سو نٹھ کو گھی میں بر یا ں کر کے با ریک سفو ف بنا لیں ۔آ دھا چا ئے کا چمچ دن میں تین مر تبہ ہمرا ہ پا نی یا چھا چھ لیں نظا م ہضم کی اصلا ح کر کے سنگر ہنی کو ختم کرتا ہے ۔
قبض کے مر یضو ں کے لئے سو نٹھ ،دار فلفل ،کا لی مر چ ،لو نگ ،آ ملہ اور نا گ کیسر ہم وزن پیس کر سفوف کر لیں را ت کو سو تے وقت ایک چمچ چا ئے والا نیم گر م پا نی کے ساتھ استعمال کر یں ۔اس کے استعمال سے گیس اور اپھار ہ ختم ہو تا ہے اور قبض دور ہو جا تی ہے ۔
کھا نسی اور زکا م میں ادرک کا رس شہد میں ملا کر دن میں تین چا ر مر تبہ کھا نے سے کھا نسی اور زکا م میں فا ئدہ دیتا ہے ۔سر دی کی صو رت میں ادر ک کی چا ئے اور جو شا ندہ استعما ل کر نا زکا م اور بخارمیں مفید ہے
دمہ کے مر یضو ں کے لئے ادر ک کا رس ایک چمچ میتھی کا سا گ 100 گر ام میں ڈا ل کر ابا لیں یہ دمہ ،کا لی کھا نسی ،پھیپھڑو ں کی تپ دق کے سا تھ انفو یئزا کا بھی علا ج ہے ۔
بوا سیر با دی کے لئے سو نٹھ 25 گرا م سہا گا بر یا ں 50 گر ام کا لی مر چ 25 گرا م نمک سیا ہ 25 گرام نو شا در 50 گرا م ہینگ 3 گرا م لے کر تما م دوا وں کا سفو ف بنا کر ایک چائے کا چمچ صبح و شا م کھا نے کے بعد استعمال کر یں یہ سفوف بو ا سیر ریحی میں مفید ہو نے کے سا تھ سا تھ غذا کو ہضم کر کے بھو ک میں بھی اضا فہ کر تا ہے ۔
بچو ں کو دودھ پلا نے والے ما ووں کے لئے سو نٹھ تین چمچ زیرہ سفید ایک چمچ چینی آ دھا کپ ان تما م دوا وں کا سفو ف بنا کر ایک چمچ صبح و شا م دو دھ کے سا تھ استعمال کر یں دو دھ میں اضا فہ ہو گا ۔
پیٹ کے کیڑو ں کے لئے سو نٹھ 6 گرا م ،کمیلہ 24 گرا م ،ہلدی 9 گرام با و بڑنگ 24 گرا م تما م دوا وں کو با ریک سفو ف بنا کر ایک گرا م دوا شہد میں ملا کر بچو ں کو سو تے وقت کھلا ئیں ۔بڑو کے لئے ایک چمچ چا ئے والا شہد کے سا تھ کھلا ئیں ۔
حیض کی بے قا عدگی کے لئے تا زہ ادر ک کے ایک ٹکڑے کو ایک کپ پا نی میں ابا لیں پھر اس میں شہد ملا کر صبح و شا م نیم گر م پلا ئیں حیض میں بے قا عدگی کی شکا یت دور کر کے سکو ن پہنچا تاہے ۔
معدے کی قو ت کے لئے ادر ک کا مر بہ زبر دست تا ثیر رکھتا ہے ۔تیاری کے لئے ادرک بے ریشہ ایک کلو ،شکر یا شہد ایک کلو معر و ف طر یقہ سے مر بہ تیار کریں ۔صبح نہا ر منہ یا کھا نے کے بعد ایک چمچ سے پا نچ چمچ تک حسب ذا ئقہ استعمال کر یں ۔ معدے کو طا قت ور بنا نے کے ساتھ ساتھ مقوی با ہ خصو صیا ت بھی رکھتی ہے ۔
مو ہکو ں کے لئے ادرک کو نو ک دا ر ٹکڑو ں میں کا ٹ کر مو ہکو ں پر ملنے سے مو ہکے ختم ہو جا تے ہیں ۔
ادرک کا اچا ر بھی معدہ اور جگر کو قو ت دیتا ہے سر دی کو زا ئل کر تاہے نیز پسینے کے بد بو کو ختم کر نے کے لئے بھی مفید ہے ۔ اچا ر کا طریقہ یہ ہے کہ عمدہ اور صا ف ادرک بغیر ریشہ ایک کلو لیکر چھو ٹے چھو ٹے ٹکڑو ں میں کا ٹ دیں پھر اس میں لہسن 40گرا م سر خ مر چ 60 گر ام رائی 40 گرام نمک 20 گرا م سبز مر چ ایک چھٹا نک اور سیاہ مر چ ایک آ دھ چمچ کا مصا لحہ ڈال کر اچھی طر ح مکس کر لیں دو کلو سر کہ انگو ری ملا کر چا ر سے پا نچ دن تک پڑا رہنے دیں عمدہ اور لذیز اچار تیا ر ہو جا ئے گا ۔ جو ں جو ں وقت گزرتا جا ئے گا اچا رلذیز ہو تا جا ئیگا ۔
ادر ک کی چٹنی کے لئے بغیر ریشہ والی ادرک ادھا پا وں ،لہسن ،دو چمچ ،مر چ سر خ دو چمچ ،نمک حسب ذائقہ ،اور ٹماٹر سے چھلکا اور مغز نکا ل کر ایک پا وں سب کو ہلکی آ نچ پر رکھ کر دس منٹ تک پکا ئیں ٹھنڈا ہو نے پر شیشے کے بر تن میں محفو ظ رکھیں ۔ حفا ظتی طور پر آ دھی چمچ ٹا ٹر ی بھی ملا ئی جا سکتی ہے جس سے چٹنی عر صہ تک خرا ب ہو نے سے محفو ظ رہتی ہے ۔
ادر ک کے بے شمار فوا ئد کے سا تھ سا تھ اس کو اگر حد سے زیا دہ استعمال کیا جا ئے امر ا ض حلق ہو نے کا خطرہ رہتاہے ۔ شہد کے ساتھ استعمال کر نے سے یہ خطرہ کم رہتا ہے ۔
1,444 total views, no views today


