مینگورہ، سوات کے شاہی خاندان کے سپوت و اہم سیاسی رہنماء میانگل امیرزیب شہریار نے کہا ہے مینگورہ شہر میں اپریشن سے پہلے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے،این ایچ اے اور دیگر ذمہ دار ادارے مقامی لوگوں کو نوٹسز دینے سے پہلے آپریشن کے زد میں آنے والے دکانوں کے مالکان کومعاوضہ ادا کرے تاکہ وہ اپنے کاروباروں کو رواں دواں رکھ سکے،سوات کے عوام مزید کسی امتحانات کے محتمل نہیں ہوسکتے،مخدوش حالات کے بعدسوات کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اس قسم کے اقدامات سے مستقبل میں اچھے نتائج کی توقع نہیں،مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے سے پہلے شہریوں کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں تاکہ سکون کے زندگی گزار سکے پانی جیسے قدرتی نعمت سے محروم لوگوں کیلئے خوبصورتی اور روڈوں کی کشادگی کوئی معنی ہی نہیں رکھتی۔ ان خیالات کا اظہار میانگل شہریار امیرزیب نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ آپریشن کے زد میں ایسے لوگ بھی آرہے ہیں جن کا کل سرمایہ یہی دکانات ہے اور ان سے اپنے بچوں کیلئے رزق کماتے ہیں اگر ان کو کاروباروں سے محروم کیا گیاتو ان کے بچوں کو جواب دینے کیلئے حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا ۔مینگورہ شہر سے ٹریفک جام اوردیگرمسائل کے خاتمہ کیلئے جدید طرز کے اقدامات کئے جائیں جبکہ اپریشن سے متعلق مقامی سیاسی رہنماؤں ،تاجروں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ائے۔
836 total views, no views today


