مینگورہ، مینگورہ کے محلہ جلو خیل میں دو فریقین میں تصادم،،فائرنگ اور چھریوں کے وار سے چھ افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ فریق کے مطابق گزشتہ رات بااثر شخص انور پٹواری نے اسلحہ سے لیس ساتھیوں کے ساتھ مل کرہمارے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں نواب خان ولدامیر زرین ،شاہی دوران ولد کرم خان ،عارف خان ولد سربلند خان ،ابراہیم ولد اکرم ،محبوب الٰہی ولد عبدالکریم اور دیگر پر حملہ کردیا جس سے تمام افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات قابو کرلئے۔ تصادم میں اسلحہ اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔پولیس نے متاثرہ فریق کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
700 total views, no views today


