مینگورہ ، سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم اور دہم کا رزلٹ آج کو ہوگا، انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ سیدو شریف سوات ٹاپ ٹین طالب علموں کا اعلان کریں گے، بورڈ انتظامیہ کے مطابق ودودیہ ہال سیدو شریف میں پانچ بچے سہ پہر ایک پرو قار تقریب منعقد ہو گی جس میں طلباء وطالبات انکے والدین ، بورڈ کے افسران ، اور پرائیویٹ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ شرکت کرینگے،
ودودیہ ہال میں پریس کانفرنس کے دوران ٹا پ ٹین طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، جہاں پر پوزیشن لینے والے طلباء طالبات کو ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے، بورڈ انتظامیہ کے مطابق تمام ٹاپ ٹین طلباء وطالبات اور ان کے سکولوں کو اطلاع کی جاچکے ہیں ، بورڈ انتظامیہ کے مطابق تمام طلباء وطالبات کو بروقت پہنچنے کی ہدایات بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔
692 total views, no views today


