کبل، تحصیل کبل یوسی کوز اباخیل میں پی ٹی آئی کو شدید دھچکا،ڈاگے کے سرگرم سیاسی شخصیات لال باچا، ریاض ،عمر باچا،فیاض ،انعام اللہ،افتخار،امتیاز اور دیگر نے خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے ڈاگے میں اے این پی کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں سابق ایم پی اے وقار خان،نومنتخب ضلعی کونسلر شاہ سید،معروف سیاسی شخصیت منور شاہ،سابق تحصیل کونسل امیدوار خاندان،سلطان خان،سجادعلی ،نادر خان ،مسین سمیت عمائدین علاقہ ،اے این پی کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے وقار خان،شاہ سید اور دیگر مقررین نے کہا کہ عام انتخابات میں تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو یونین کونسل کوز اباخیل کبل کے عوام نے مسترد کردیاتھا جبکہ بلدیاتی الیکشن میں بھی اہلیان علاقہ نے اتفاق و اتحادکا مظاہرہ کرتے ہوئے مفاد پرستوں کو شرمناک شکست دے کر اپنا قیمتی ووٹ اے این پی کے حق میں استعمال کیا جس پر اہلیان یوسی کوز اباخیل خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصا سوات میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے ناقص کارکردگی اور لوٹ مار سے عوام عاجز آگئے ہیں کیونکہ نئے پاکستان بنانے کے دعویداروں نے بینک بیلنس اور انتشار کی سیاست کے علاوہ لوگوں کے فلاح و بہبود اور علاقے کے تعمیر وترقی کے لئے تین سالوں میں کسی منصوبے پر کام شروع نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مایوس ہوکر دھڑا دھڑ اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اس علاقے میں پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حلقہ پی کے 82کے نومنتخب اے این پی کے ضلعی و تحصیل کونسلرز سمیت دیگر کونسلرز جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے اور بلا امتیاز خدمت کے بدولت اے این پی دور میں شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھکر خوشحالی لانے کے لئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
686 total views, no views today


