سوات، یونین کونسل سیدوشریف سے ضلع کونسل کا الیکشن جیتنے والے میانگل امیرزیب شہریار نے خیبر پختونخوا کے سب سے کم عمر ممبر کا اعزاز حاصل کرلیا،موصوف نے اکیس سال کے عمر میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے کااعزاز بھی میانگل امیر زیب شہریار کے حصہ میں ایا،اہلیان سیدوشریف اعزاز پر خوشی سے نہال ہوگئے۔ بلدیاتی الیکشن میں جہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے تو دوسری طرف کئی کامیاب ہونے والے امیدواروں نے کئی اعزازات اپنے نام کرلئے اسی طرح کا اعزاز یونین کونسل سیدوشریف سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے نوجوان میانگل امیر زیب کے حصے میں ائے ،موصوف نے اکیس سال کے عمرمیں الیکشن لڑ کر تاریخی کامیابی حاصل کی جس پر وہ خیبر پختونخوا کے سب سے کم عمر ممبر بننے کیساتھ ساتھ اپنے حریف کو پورے صوبہ میں سب سے بڑے مارجن سے دوچار کیا،موصوف کے اعزاز پر اہلیان سیدوشریف انتہائی خوشی کا اظہار کررہے ہیں،اعزازات کے بارے میں میانگل امیر زیب شہریار کا کہنا ہے کہ اہلیان سیدوشریف نے جو عزت میرے نام کی ہے وہ مرتے دم تک یاد رکھونگا،اہلیان سیدوشریف کے عطا کردہ عزت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے تما م تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاکر مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا۔
714 total views, no views today


