مینگورہ، پیرامیڈیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن آف پے سکیلز کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر پر ہسپتال میں مکمل ہڑتال رہی جو صوبائی قائدین کی ہدایات پر صوبے کے دیگر ہسپتالوں کی طرح سوات میں چوتھے روزبھی جاری رہی ، ہسپتال میں ایک احتجاجی جلسہ بھی منعقد ہوا جس سے پیرامیڈیکس چیئرمین سلطان روم ، قائم مقام صدر عبدالوہاب اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ، مقررین نے صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اتحادی حکومت کے دیگر وزراء اور منتخب ممبران اسمبلی کی دو سال سے مسلسل وعدہ خلافیوں اور اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر شدید تنقید کی جس کی وجہ سے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے اس سٹاف کو بالاخر ہڑتال جیسی انتہائی اقدام اٹھانا پڑا، جلسہ میں مقررین نے ٹیفیکیشن کے اجراء تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا ۔
، پیرامیڈیکس کا اپ گریڈیشن مطالبہ کے لئے پشاور دھرنے میں شرکت سے ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہا ،تحصیل کبل کے تمام سرکاری طبی مراکز سنسان رہے ،ہزاروں مریضوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا ،حکومت نوٹس لے کر عوام کو نجات دلائے ،تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے پیرامیڈیکس سٹاف نے اپ گریڈیشن مطالبہ کے لئے 12جون سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوٹیاں دینے سے بائیکاٹ کردیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں کام نہ ہونے کے برابر ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ علا ج کے سہولیات سے محروم رہ کر اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق 15جون کو اسمبلی کے سامنے تمام اہلکاروں کو جمع ہوکر دھرنے میں شرکت کی کال دی گئی تھی اسی وجہ سے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل کبل کے ہسپتال ،بی ایچ یوز اور دیگر طبی مراکز سنسان رہے جہاں پر ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات تسلیم کرکے عوام کو مزید اذیت سے نجات دلانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔
670 total views, no views today


