سوات، ضلعی حکومت کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری، ن لیگ کو ضلعی چیئرمین کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا ، اے این پی بھی نائب چیئرمین پر تاحال متفق نہ ہوسکے، ذرائع کے مطابق ضلع سوات میں ضلعی حکومت کیلئے چیئرمین اور نائب چیئرمین کیلئے ن لیگ اور اے این پی کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ، دونوں پارٹیوں کے رہنماء تاحال کسی نام پر متفق نہ ہو سکے ہیں، ذرائع کے مطابق ضلعی چیئرمین شپ کیلئے چار امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جس میں مضبوط امیدوار تحصیل خوازہ خیلہ سے نامز ضلعی کونسلر بتایا جارہا ہے، جبکہ مینگورہ شہر اور تحصیل کبل سے چیئرمین شپ کیلئے امیدوار وں کے درمیان دوڑ دھوپ جاری ہے، لیکن ابھی تک ن لیگ کے رہنماء کسی نام پر متفق نہیں ہو سکیں ہیں، اسی طرح ضلع نائب چیئرمین کیلئے بھی اے این پی کے ضلع کونسلروں کے درمیان سرد جنگ جیسے فضاء موجود ہے، نائب چیئرمین کیلئے تحصیل مٹہ اور تحصیل کبل کے ضلع کونسلرز میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق بھی تک دونوں جماعتوں نے کسی بھی ضلع کونسلر کا انتخاب نہیں کیا ، دونوں جماعتیں ضلع چیئرمین اور نائب چیئرمین کیلئے مشاورت کررہے ہیں
682 total views, no views today


