کبل، تحصیل کبل میں گریڈ سٹیشن کا قیام ناگزیر ہے سینکڑوں کلومیٹر پر محیط تحصیل کبل کے تینوں فیڈرز پر اوورلوڈنگ اور آئے روز فنی خرابیوں کی وجہ سے علاقے میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوچکا ہے معمولی آندھی اور چند قطرے بارش کے بعد کئی روز تک بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ شدید گرمی اور پانی کے قلت نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے لوگ پینے کے لئے دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں چونکہ ایک طرف حکومت عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ترقیاتی انقلاب کے دعوے کررہی ہے تو دوسری طرف تحصیل کبل میں گریڈ سٹیشن جیسے اہم مسلہ پر ارباب اختیار کی چشم پوشی معنی خیز ہے بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں تحصیل کبل کے محدود آبادی کے لئے قائم شدہ فیڈرز آبادی میں ہونے والے تیز رفتار اضافہ کے لئے ناکافی ہیں لہذا محکمہ واپڈا سمیت دیگر ارباب اختیار نوٹس لے کر تحصیل کبل میں گریڈ سٹیشن کے قیام کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر علاقے میں بجلی کا استعمال محض خواب بن کر رہ جائے گا۔
720 total views, no views today


