خوازہ خیلہ ، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر خوازہ خیلہ تحصیل کالونی کا دورہ ، قابضین سے سرکاری زمینو ں کو خالی کرکے مکان مسمار کردیے 60 سالوں سے غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں نے رضا کارانہ طور پر مکانوں کو خالی کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کا مشکور ہیں ڈی سی سوات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر خوازہ خیلہ تحصیل کالونی کا دورہ کیا ، جہاں پر انہوں نے قابضین سے سرکاری زمین کو خالی کرکے مکانات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کیا ، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقامی انتظامیہ کے بھر پور کوششوں سے سرکاری زمین کو خالی کرالیا گیا ، انہوں نے کہا کہ یہاں کے مکینوں نے بھی رضا کارانہ طور پر ا اپنے گھروں کو خالی کرکے وطن دوستی کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے ، ڈی سی سوات نے اسسٹنٹ کمشنر غلام سید خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق کا خوازہ خیلہ بازار کے تجاوزات اور قابضین سے زمین کو خالی کرانے میں بھر پور کوششوں کو سراہا ، ڈی سی سوات نے کہا کہ تحصیل کالونی کے جتنے مکین گھرو ں سے بے دخل ہوئے ان کے لئے مالی معاونت کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے اور ان کے ہر ممکن مدد کرینگے ۔
632 total views, no views today


