مینگورہ ، آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مزید تاخیر برداشت کرنے کو تیار نہیں،مسائل کو فوری طورپر حل نہ کیا گیا تو صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دیں گے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آل پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع نے احتجاجی جلوس نکالا جس کی قیادت صدر سید سکندر شاہ باچا نے کی،جس میں شاہ بابا چیئرمین خیبر پختونخوا کے علاوہ پرائمری ٹیچر ز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، علی روئیداد خان جنرل سیکرٹری اوردیگر نے صوبائی حکومت سے پروزر مطالبہ کیا کہ وہ سابقہ وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے پرائمری اساتذہ کو ون سٹپ پروموشن اور جدید ٹائم سکیل دے ،انہوں نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت نے مذکورہ مطالبات کی منظوری میں تاخیر سے کام لیا تو آل پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن رمضان المبارک کامہینہ گزرنے پر صوبہ گیر ہڑتال کا اعلان کرے گی ۔
716 total views, no views today


