کبل، آر ٹی اے سوات آفس میں اہلکاروں نے رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے کھلے عام بھاری رقوم لے کر غریب ٹرانسپورٹرز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے دفتر کے جملہ اہلکار اوپر سے نیچے تک ملے ہوئے ہیں مٹی گرم کئے بغیر جائز کام میں ٹال مٹول اور ٹرخاؤ پالیسی اپنائی جاتی ہے معزز لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنا روز کا معمول بن چکا ہے ارباب اختیار نوٹس لے کر RTAاہلکاروں کا قبلہ درست کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل توتانوبانڈئی کے نومنتخب تحصیل کونسلر محمد ذادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز آر ٹی اے آفس جانے کا اتفاق ہوا جہاں پر معلوم ہوا کہ آفس کے اکثریت اہلکاروں نے رشوت کا بازار گرم کرکے جائز کاموں پر بھی بھاری رقوم لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے غریب ٹرانسپورٹرز اذیت میں مبتلا ہو کر مزدوری کے بجائے دفتر کا طواف کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ رشوت سے انکار اور اپنے جائز حق کی بات کرنے والوں کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اے سی اشفاق خان سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے لہذا ڈی سی سوات سمیت دیگر ارباب اختیار بھی نوٹس لے کر آ ر ٹی اے دفتر میں جاری رشوت کے دھندہ کو بند کرانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز کا ساتھ دے کر بھر پور احتجا ج پر مجبور ہونگے ۔
750 total views, no views today


