مینگورہ ،ترجمان میونسپل کمیٹی مینگورہ کے پریس ریلیز کے مطابق میگنورہ شہر کے اندر میونسپل کمیٹی مینگورہ کے تمام ٹیوب ویلز درست حالت میں ہیں لیکن بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے وجہ سے ہمارے ٹیوب ویل معمول کے مطابق عوام کو پانی مہیا نہیں کرسکتا اس وجہ سے عوام کو پانی کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ، ترجمان نے کہا کہ صارفین واٹر سپلائی میونسپل کمیٹی مینگورہ کے اہلکاروں سے جھگڑے کرتے ہیں اور گالی گلوچ کرتے ہیں لیکن اس میں میونسپل کمیٹی مینگورہ کے واٹر سپلائی سٹاف کی کوئی دوش نہیں ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ وہ میونسپل واٹر سپلائی سٹاف سے تعاؤن کرے اور واپڈا حکام سے اپیل ہے کہ ٹیوب ویلز کو ضرورت کے مطابق بجلی وولٹیج مہیا کرے اور صرف ٹیوب ویلز لائینوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے اور لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کرے، انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام واٹر سپلائی سٹا ف کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں بلاتعطل پانی کی سپلائی جاری کرے اور معمول کے اوقات سے زیادہ پانی سپلائی کیا کرے ، انہوں نے کہا کہ پانی کی سپلائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، رمضان المبارک کے مہینے میں تمام واٹر سپلائی سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہوگی ماسوائے ایمر جنسی کے ،اس سلسلے میں سٹاف کو باقاعدہ اطلا ع دی چاچکی ہے ۔
578 total views, no views today


