مینگورہ، ڈسٹرکٹ جیل سیدوشریف سوات کے تعمیر نو خواب بن گیا ، 2005کے زلزلے میں تباہ ہونے والا جیل اب تک تعمیر نہ ہوسکا ، سوات سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو بونیر ، اور تیمر گرہ جیل میں شدید مشکلات کا سامنا ، سوات سے منتخب نمائندوں کے بھاری فوج موجود ہے ، مگر وہ اس سلسلے میں خاموش ، ریاستی دور کے جیل ڈسٹرکٹ جیل سیدوشریف سوات 8اکتوبر2005کے شدید زلزلے میں مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا ، گیارہ سال گزرنے کے باوجود اس کے تعمیر نو کے کاموں کا آغاز نہ ہوسکا ، اور نہ اس سلسلے میں موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے عملی اعلانات نہیں کئے ، جس کے وجہ سے سوات سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو تیمرگرہ ، اور بونیر جیل میں مشکلات کا سامنا ، اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تیمرگرہ جیل میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے کر بلا کا منظر پیش کررہا ہے ، سوات سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے رشتہ دار ایک وکالت نامہ ، دستخط کرنے کیلئے 3سے 4ہزار روپے خرچہ آتا ہے ،اگر حکومت ان سے یہ پیسے خزانے میں جمع کرلیتے تو اب تک جیل بن جاتا ، اور سوات کے شہریوں کا بنیادی مسئلہ بھی حل ہو جاتا ، ملاکنڈ ڈویژن کا صدر مقام سوات ہے پھر بھی یہاں سنٹرل جیل ہونا چاہئیے تھا ،مگر سینٹر ل جیل نہیں ریاستی دور کا ڈسٹرکٹ جیل بھی اب کھنڈرات کا اور اثار قدیمہ کا نمونہ پیش کررہے ہیں ، اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کاروائی کریں ، یا آرمی کے اعلیٰ قیادت مداخلت کرکے یہ مسئلہ حل کردیں ۔
730 total views, no views today


